Current GB
غذر ۔
حلقہ نمبر دو غذر میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نزیر ایڈووکیٹ کی شاندار ریلی۰
غذر۔۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ کے باہر میڈیکل لیبارٹریز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مریضوں کے ساتھ مبینہ استحصال ایک سنگین سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض لیبارٹری مالکان نے ہسپتال کے اندر یا اردگرد اپنے ایجنٹ مقرر کر رکھے ہیں، جو مریضوں کو مخصوص لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ شام کو کمیشن وصول کیا جا سکے۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ نہ صرف غریب مریضوں کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ انسانی ہمدردی اور طبی اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔
بیمار اور پریشان حال لوگوں کو سہولت دینے کے بجائے اگر انہیں کاروبار کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے تو یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ متعلقہ حکام، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری نوٹس لینا چاہیے، شفاف تحقیقات کرنی چاہیے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔
عوام کی صحت کے نام پر کمیشن مافیا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ مریضوں کو سہولت دیں، مجبوری کا فائدہ نہ اٹھائیں۔
11/05/2026
غذر۔۔
ہاکس اوچ کے مقام پہ روڈ ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند
Click here to claim your Sponsored Listing.