Leopard Media

Leopard Media

Share

Photos from Leopard Media's post 10/06/2026

پریس ریلیز
مورخہ 10/06/2026
گلگت(پ۔ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز برائے الیکشن 2026 کا ایک اہم اجلاس زیر سرپرستی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے کی حافظ حفیظ الرحمن نے کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے الیکشن 2026 کی عمومی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی سب سے مقبول سیاسی عوامی جماعت ہے جس نے انتہائی ناگریز حالات میں الیکشن لڑا اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے اعتماد حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات کی سب سے بڑی بے ضابطگیاں ووٹر لسٹوں میں تھیں جس نے ووٹر کو تتر بتر کردیا۔باوجود کہ مسلم لیگ (ن) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عزرداریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت حاصل کرے گی اور گلگت بلتستان میں حکومت بنائے کی پوزیشن میں ہوگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھرپور الیکشن لڑا ہے اور ہماری نشستیں سادہ اکثریت رکھتیں ہیں جبکہ آزاد امیدواران کا جھکاؤ بھی تعمیر و ترقی کا وزن رکھنے والی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف ہے
آئندہ چند دنوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی اکثریت واضح کردے گی اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خوشحال اور ترقی یافتہ مستقبل کیلئے گلگت بلتستان کی دیگر سیاسی پارلیمانی جماعتوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں باہمی ہم آہنگی سے ایک مضبوط حکومت بنائیں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل ہوں اور یہ خطہ تعمیر و ترقی کے راہ پر گامزن ہوسکے۔

جاری کردہ
میڈیاکوآرڈینیٹر
پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

10/06/2026

روح کی گہرائیوں کو چھو لینے والی آواز — حماد باری تالہ کے لازوال کلام کی دلنشین پیشکش

پروگرام پروگریسو جی بی میں معروف نعت خواں شہراز احمد فاروقی کی پُرسوز آواز میں حماد باری تالہ کا خوبصورت کلام:

🎙️ میرا من ہے
🎙️ سیانا مناں
🎙️ مجھے خدایا معاف کر دے

روح پرور کلام اور دلنشین آواز کا ایسا حسین امتزاج جو دلوں کو سکون اور روح کو تازگی بخش دے۔ صرف پروگریسو جی بی میں۔



Disclaimer:
Some images used in this vlog are AI-generated and are included for illustrative purposes only. They do not represent real events or individuals. The content is intended for informational and storytelling purposes.

10/06/2026

Budget Delay Exposes Deepening Federal-Provincial Rift

The delay in Pakistan’s budget announcement reflects a growing constitutional and political crisis, as provinces resist federal pressure to surrender a larger share of their revenues. Critics argue that Islamabad’s fiscal troubles stem from weak tax collection and IMF-driven constraints rather than the NFC award itself.

10/06/2026

پاک افغان سرحدی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی بھارت کے حمایت یافتہ 26 خوارج ہلاک کردیئے گئے،عطاء اللہ تارڑ
وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر، جوابی کارروائی سے متعلق اہم بیان میں کہا کہ کارروائیاں موسیٰ درہ میں ایف سی چوکی پر حملہ، شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی اور بنوں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی گئیں، مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کیمپوں اور ٹھکانوں پر مؤثر انداز میں کارروائی کی گئی،کارروائیوں کے دوران چار اہم اہداف مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، تربیتی مرکز، محفوظ ٹھکانہ، اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کیا گیا، فتنہ الخوارج کے کمانڈروں علیم خان خوشحالی اور اختر محمد جانی خیل کے مراکز بھی تباہ کیے گئے، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے، اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عزمِ استحکام" کے تحت سکیورٹی فورسز اور ادارے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جا جائے گا

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Ameer Complex Naveed Shaheed Road Zulfiqarabad
Gilgit