Jago Ghizer
17/03/2024
تحصیلدار پھنڈر آسیہ وہاب صاحبہ ، نائب تحصیلدار آدینہ جان تحصیل عملہ اور پولیس کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ، گراں فروشوں ، غیر معیاری ، مضر صحت چیزوں کی خرید وفروخت کے حوالے جائزہ لینا اور مناسب قانونی کاروائی عمل میں لانا۔ اس دوران دوکانوں سے زائد المعیاد اور غیر میعاری چیزیں برآمد ہوئے جنہیں سر عام بازار میں تلف کیا گیا۔ ساتھ ہی تمام دوکانداروں کو تنبیہ کیا گیا کہ وہ عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے غیر میعاری اجناس کی خرید وفروخت نہ کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائی گی۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی ۔
عوام گراں فروشوں اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کی شکایت کریں ۔ اور ریٹ نامہ کے بغیر خریداری نہ کریں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15300