30 Bedded Hospital Danyore
پریس ریلیز
محمد آباد ہسپتال میں آج 237 مریضوں کا معائنہ
آج محمد آباد ہسپتال کے او پی ڈی (OPD) میں مجموعی طور پر 237 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔ مریضوں کو گائنی ڈیپارٹمنٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، ڈینٹل اسپیشلسٹ اور میڈیکل آفیسرز کی جانب سے طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد عوام کے محمد آباد ہسپتال پر اعتماد اور ہسپتال انتظامیہ و طبی عملے کی مسلسل محنت کا مظہر ہے۔ ہسپتال انتظامیہ تمام ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف اور معاون عملے کی خدمات کو سراہتی ہے جو عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔
محمد آباد ہسپتال مستقبل میں بھی عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہے گا۔
انتظامیہ
محمد آباد ہسپتال
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
15100