Chief Minister Gilgit-Baltistan

Chief Minister Gilgit-Baltistan

Share

Page is handled by Social Media Team of Chief Minister's Secretariat

27/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا عیدالاضحی کے حوالے سے خصوصی پیغام!
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے عیدالاضحی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو عبدالاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالاضحی کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر جس قدر ممکن ہوسکے محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے۔قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک اخلاقی سربلندی اور پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار و قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مشکل حالات میں ہمیں جذبہ ایثاروقربانی، اخوت و بھائی چارہ، مذہبی رواداری، امن و آشتی اور پیار و محبت کی پرچار اور اِن پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ہمیں تمام تر تعصبات اور نفرتوں کو ترک کر کے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور گلگت بلتستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنائے۔ آمین!

Photos from Chief Minister Gilgit-Baltistan's post 23/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا نگران صوبائی وزراء کے ہمراہ 16 میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ کا دورہ؛ کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار، اہم منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

Photos from Chief Minister Gilgit-Baltistan's post 21/05/2026

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد اور نگران صوبائی وزراء پاک چائنہ سفارتی تعلقات اور دوستی کے ۷۵ سال مکمل ہونے پر پرچم کشائی کر رہے ہیں

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

CM Office, Chinar Bagh
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00