Krumians Economics Society
The Krumian's Economics Society (KES) is a student-run organization supported by the faculty of the Economics Department, Karakoram International University that is dedicated to promoting a multidisciplinary approach to Economics.
26/06/2025
انتہائی فخر اور عزت کے ساتھ، کرومیئنز اکنامک سوسائٹی، شعبہ اقتصادیات، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) نے اپنی کابینہ (2024–2025) کے ایک یادگار، متحرک اور کامیاب سال کے اختتام پر ایک خوبصورت اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔
یہ باوقار تقریب شعبہ اقتصادیات کے سالانہ ٹرپ کے دوران، حسین وادی بغروٹ میں منعقد ہوئی، جہاں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ایک شاندار فئیر ویل لمحہ تمام طلبہ کے لیے ناقابلِ فراموش بن گیا۔
اس تقریب میں صدر سکندر حیات اور جنرل سیکریٹری فرزانہ بتول کو ان کی مثالی قیادت، انتھک محنت اور بے لوث خدمات پر خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ کابینہ کے دیگر اراکین کو میڈلز دیے گئے تاکہ ان کی ایک سالہ بھرپور خدمات کو سراہا جا سکے۔
کابینہ 2024–2025 نے صرف شعبہ اقتصادیات کی سطح تک محدود رہنے کے بجائے، کرومیئنز اکنامک سوسائٹی کو پورے KIU میں ایک روشن اور فعال نام بنایا۔ سیمینارز، ورکشاپس، تعلیمی پروگرامز، اور بین الشعبہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے، اس ٹیم نے نہ صرف طلبہ کو بہتر مواقع فراہم کیے بلکہ سوسائٹی کی پہچان کو ایک نئی بلندی دی۔
اس کامیاب سالانہ سفر کو Respected Sir HOD ڈاکٹر جمال حسین اور دیگر تمام اساتذہ کرام نے بے حد سراہا۔ انہوں نے صدر سکندر حیات کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں ایک بہترین ترجیح، باصلاحیت قائد اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
اختتامی خطاب میں صدر سکندر حیات نے اپنی پوری کابینہ، Respected Sir HOD ڈاکٹر جمال حسین، تمام اساتذہ کرام اور شعبہ اقتصادیات کے تمام طلبہ کا دل سے شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے کرومیئنز اکنامک سوسائٹی کو ایک نئی منزل تک پہنچایا گیا۔
آخر میں کابینہ کے مرکزی اراکین کو ایک سالہ تجربہ کی سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے، جو ان کی محنت، تجربے اور عملی قیادت کا منہ بولتا ثبوت تھے۔
یہ دور مکمل ضرور ہوا، لیکن جو بصیرت، قیادت اور لگن اس کابینہ نے دکھائی، وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال کے طور پر زندہ رہے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the university
Telephone
Website
Address
15100