B.S.F KIU Gilgit

B.S.F KIU Gilgit

Share

15/04/2026

Karakoram International University (KIU) proudly congratulates Maria Batool, daughter of Nasir Hussain from Harmosh, and a student of the Department of Animal Sciences, on achieving a remarkable academic milestone.

She has been awarded a fully funded scholarship to pursue her studies at Universitas Sebelas Maret (UNS), Indonesia. This achievement reflects her hard work, dedication, and strong commitment to academic excellence.

Maria Batool’s success is a proud moment for her family, community, and KIU, as she represents the university on an international academic platform.

KIU extends its best wishes for her bright future and continued success in this exciting new journey.

26/10/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!

پیارے ساتھی طلباء

میں، محمد شریف، بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) کا ایک سادہ اور پرعزم کارکن ہوں۔ آج میں دلی جذبات کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں آنے والے انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے آپ کی خدمت کرنے، ہمارے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے، اور بلتستانی طلبہ کے حقوق کی آواز بلند کرنے کے جذبے کے تحت لیا ہے۔

میرا یقین ہے کہ آپ کا ساتھ، تعاون اور رہنمائی مجھے اس راستے پر چلنے کی طاقت دے گی۔ میں آپ کی تجاویز کو اپنی رہنمائی سمجھوں گا اور ہم مل کر ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

آئیے، مل کر ایک ایسی مضبوط طلبہ تنظیم بنائیں جہاں ہر طالب علم کی آواز سنی جائے، ہر مسئلے پر توجہ دی جائے، اور ہم سب مل کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں۔

ہمارا نعرہ:
"عملی خدمت، مستحکم اتحاد"

محمد شریف
امیدوار برائے صدر — بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن

13/06/2025

پریس ریلیز
تاریخ: 13 جون 2025
جاری کردہ: بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن (بی ایس ایف) گلگت زون

آج دانیور چوک گلگت میں ایک تاریخ ساز لمحہ اس وقت رقم ہوا جب گلگت کی باشعور، باہمت اور غیرت مند خواتین نے اپنے اسیر بھائیوں کی رہائی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان خواتین نے ثابت کر دیا کہ جب ظلم و جبر اپنی انتہا کو پہنچتا ہے، تو سب سے توانا آواز ایک ماں، بہن اور بیٹی کی ہوتی ہے، جو صرف اپنے خاندان نہیں بلکہ پوری قوم کی غیرت و حمیت کی ترجمان ہوتی ہے۔

بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن گلگت زون ان انقلابی خواتین کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے آج ریاستی جبر کے خلاف ڈٹ کر آواز بلند کی۔ بی ایس ایف گلگت کے صدر شیباز شریف اور کابینہ کے دیگر اراکین نے احتجاج میں شرکت کر کے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور واضح پیغام دیا کہ نوجوان، طلبہ اور خواتین اب خاموش نہیں رہیں گے۔

یہ احتجاج نہ صرف سیاسی قیدیوں کی رہائی کی پکار تھا بلکہ ایک بیدار معاشرے کی علامت بھی تھا۔ کامریڈ بابا جان کی جانب سے ان باشعور خواتین کو پیش کیا گیا خراجِ تحسین اس بات کا ثبوت ہے کہ سچائی، بہادری اور حوصلے کی آوازیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں۔

بی ایس ایف گلگت، ان تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جو ناانصافی، جھوٹے مقدمات اور سیاسی انتقام کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی، انسانی اور سیاسی حقوق کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تبدیلی ہمیشہ عوام کے شعور اور قربانیوں سے جنم لیتی ہے اور آج کا احتجاج اسی روشن مستقبل کی طرف ایک قدم ہے۔

بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن ہر اس آواز کے ساتھ ہے جو سچ کے لیے بلند ہو، چاہے وہ آواز کسی ماں کی دعا میں ہو، کسی بہن کی پکار میں یا کسی بیٹی کی آنکھ کے آنسو میں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Gilgit
15600