Faizabad Gilgit

Faizabad Gilgit

Share

Photos from Faizabad Gilgit's post 27/05/2026

فیض آباد میں عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر مرکزی عیدگاہ میں نمازِ عید نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس بابرکت اجتماع میں علاقے کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جہاں روحانی فضا اور باہمی اخوت کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا۔ نمازِ عید کی امامت معروف عالمِ دین علامہ شیخ اختر حسین ساجدی صاحب نے فرمائی_

نماز کے بعد علامہ شیخ اختر حسین ساجدی صاحب نے ایک جامع اور مؤثر خطبہ دیا، جس میں انہوں نے عید الاضحیٰ کی اصل روح، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی، اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسلمانوں کو اتحاد، بھائی چارے، صبر اور ایثار کا درس دیتے ہوئے معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تلقین کی۔

اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود، اور بالخصوص ملت ایران کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور خوشی کے اس موقع کو باہمی محبت اور خلوص کے ساتھ منایا۔

17/04/2026

الحمدللہ رب العالمین
فیض آباد کے مومنین کی طرف سے ایک خطیر رقم مبلغ سینتیس لاکھ بیس ہزار روپے ڈونیشن ایران اسلامی کے لئے آغا سید راحت حسین الحسینی کے حوالہ کیا گیا آغا محترم نے فیض آباد کے مومنین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی ۔تمام مومنین کی زحمتیں بارگاہ خداوندی میں قبول و مقبول ھو

Want your business to be the top-listed Photography Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Chlimish Dass Gilgit
Gilgit