maooz__bacha
11/05/2026
24/04/2026
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ملاکنڈ یونیورسٹی کے سابق صدر مغوذ باچا نے کہا ہے کہ پشتون سٹوڈنٹ فيڈرشن گل باغ سابق صدر سنګر شاہ کے خلاف 7ATA کے تحت پرچہ درج کرنا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے اس اقدام کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل ہاشم خان فوری طور پر ایف آئی آر واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ سنگر شاہ نے گل باغ کے طلبہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، جس کی پاداش میں ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اس ناانصافی کے خلاف صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور پرنسپل ہاشم خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو گل باغ چوک میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، جس میں ملاکنڈ یونیورسٹی کی پوری کابینہ سنگر شاہ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں۔
22/04/2026
پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابقہ صدر معوذ باچا کی مسلسل جدوجہد، بار بار اصرار اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں بالآخر آج اسکالرشپ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ تمام طلبہ کی اجتماعی آواز اور حق کے لیے کی گئی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یہ مسئلہ 2024 سے لے کر تاحال نیڈ بیسڈ اسکالرشپس سے متعلق درپیش تھا، جس نے متعدد طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار رکھا۔ الحمدللہ، آج اس اہم مسئلے کا حل ممکن ہوا۔
اب تمام طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ آج ہی سے اپنی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں اور اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں طلبہ کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے، انتظامیہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی ہے اور کسی بھی ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا۔ ہم اپنے طلبہ کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی عزم، حوصلے اور جرات کے ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر موجود رہیں گے، اور کسی بھی صورت ان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن ملاکنڈ یونیورسٹی
25/02/2026
اج اپنے والد صاحب کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام اباد میں سینیٹر زاہد خان کے ساتھ
Click here to claim your Sponsored Listing.