Lotkoh Development Forum

Lotkoh Development Forum

Share

Photos from Lotkoh Development Forum's post 29/10/2025

تازہ ترین

سن 2002 کی ایک رپورٹ کے مطابق گرم چشمہ کے گاؤں یورجوغ شدید قسم کے لینڈ سیلائڈنگ کا شکار ہوا تھا اس کے بعد کسی نہ کسی سطح پر سیلائڈنگ کا یہ سلسلہ بہت کم پیمانے پر جاری رہا۔ کم پیمانے پر ہونے کی وجہ سے اس کی شدت کا اندازہ تاحال نہیں ہوسکا تھا۔ گزشتہ مہینے یورجوغ گاؤں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈنگ کا شکار ہوا جس کی وجہ سے اب تک پورا گاؤں متاثر ہوچکا ہے۔26 گھرانے اس قدرتی آفت سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان کے رہائشی مکانات اب روزانہ کی سیلائڈنگ کی وجہ سے سے رہائش کے قابل نہیں رہے۔
ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے اس اہم ایشو کو ہم ارباب اختیار کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ گاؤں کے 26 گھرانے اب تک بے گھر ہوچکے ہیں اور مزید کئی گھر اگلے چند دنوں میں متاثرین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس لئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے علاقے کے لوگوں کو اس سلسلے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ تاکہ آنے والی سردیوں کی شدت سے قبل یہ لوگ محفوظ پناگاہوں میں منتقل ہوسکیں۔
شکریہ



Deputy Commissioner Lower Chitral

Want your school to be the top-listed School/college in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Lotkoh, KPK
Chitral