Geo Chitral
27/05/2026
شندور میلہ شروع ہونے والا ہے، تیاریاں مکمل طور پر جاری ہیں۔ خیموں کی تنصیب، راستوں کی صفائی اور دیگر انتظامات زور و شور سے ہو رہے ہیں، اور سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ گول پوسٹس بھی اپنی جگہ پر نصب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ شندور کی خوبصورتی میں اس کی رونق، پولو ٹورنامنٹ اور اس کے دیوانے شائقین چار چاند لگا دیتے ہیں۔
Chitral
زندگی کتنی مختصر اور کتنی بے یقینی ہے… 🥀
ایک معصوم پرندہ اپنے خوابوں کا آشیانہ بنانے میں مصروف تھا،
تنکا تنکا جوڑ رہا تھا…
اپنے گھر کو آباد کرنے کی امید لیے محنت کر رہا تھا۔
مگر افسوس…
ایک دھاگا ہی اس کی جان لے گیا۔
آشیانہ بھی مکمل نہ ہو سکا
اور وہ خود بھی ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔
یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ
زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں…
کب سانس رک جائے اور کب سفر ختم ہو جائے، کوئی نہیں جانتا۔
اللہ تعالیٰ ہر جاندار پر اپنا رحم فرمائے۔ 🕊️🥺
Chitral
26/05/2026
اسماعیلی شعیہ مسلم کمیونٹی کے 50ویں روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پاکستان کے دورے کے بعد روانہ ہو گئے۔
Chitral
25/05/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم سے اہم ملاقات!
ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، صحت اور ترقی کے وسیع مواقع سمیت صوبائی حکومت کے جاری اقدامات اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور انسانی ترقی کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر پشاور میں آغا خان یونیورسٹی اور جدید ہسپتال کے قیام سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
پرنس رحیم آغا خان پنجم نے خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے بعد ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی، اس موقع پر انہیں یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔
تقریب میں شرکت کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم لوئر چترال سے روانہ ہوگئے۔ چترال ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر شفیع جان، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، لوئر چترال سے رکن صوبائی اسمبلی فتح الملک ناصر اور اعلیٰ سرکاری افسران نے انہیں الوداع کیا۔
Chitral
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Chitral
17050