Chitral Update Hub

Chitral Update Hub

Share

Follow us to stay updated with your hometown! Once I care
I don't leave
But
Once I leave
I don't care

23/04/2026

!یوم کتاب اور سکرین کی چمک
تحریر!شہاب ثنا

کتابوں کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ علم کی اصل خوشبو کاغذ کے اوراق سے اٹھتی ہے، وہی اوراق جو انسان کو سوچنے، سمجھنے اور سنورنے کا ہنر سکھاتے ہیں۔ مگر آج کے دور میں جہاں ہر ہاتھ میں موبائل اور ہر نظر اسکرین پر جمی ہوئی ہے، وہاں کتابوں سے دوری ایک خاموش المیہ بنتی جا رہی ہے۔انٹرنیٹ بلاشبہ ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ اس نے معلومات کو ہماری انگلیوں کی نوک پر لا کھڑا کیا ہے۔ چند لمحوں میں ہم دنیا بھر کی خبریں، ویڈیوز اور خیالات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔ مگر یہی آسانی ایک مشکل بھی بن گئی ہے۔ ہم نے گہرائی سے پڑھنے کے بجائے سرسری دیکھنے کو عادت بنا لیا ہے۔ مختصر پوسٹس اور تیز رفتار ویڈیوز نے ہمارے صبر کو کمزور کر دیا ہے، جبکہ کتابیں صبر، توجہ اور تفکر کا تقاضا کرتی ہیں۔کتاب پڑھنا صرف معلومات حاصل کرنا نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک سفر ہے —

ایسا سفر جو انسان کو اپنے اندر جھانکنے، سوال کرنے اور اپنے خیالات کو وسعت دینے کا موقع دیتا ہے۔ کتاب انسان کے دل و دماغ کو سنوارتی ہے، زبان کو نکھارتی ہے اور شخصیت میں ٹھہراؤ پیدا کرتی ہے۔ اس کے برعکس، انٹرنیٹ کا بے ہنگم استعمال اکثر ذہن کو منتشر اور وقت کو ضائع کر دیتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم توازن قائم کریں۔ انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھائیں مگر کتابوں سے رشتہ نہ توڑیں۔ روزانہ تھوڑا وقت کتاب کے لیے مخصوص کریں، کیونکہ یہی وہ سرمایہ ہے جو انسان کو حقیقی معنوں میں مالا مال کرتا ہے۔کتابوں کا عالمی دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اسکرین کی عارضی چمک کے پیچھے بھاگنے کے بجائے لفظوں کی دائمی روشنی کو اپنائیں۔ کیونکہ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو کتاب سے محبت کرتی ہیں، اور علم کو اپنی پہچان بناتی ہیں۔
ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ
اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے۔۔
شہاب ثنا ۔۔۔

19/04/2026

Islamabad ♥️

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Chitral Town
Chitral