Asmat Ullah

Asmat Ullah

Share

03/12/2025

فقیہ الامت حضرت مفتی محمود رحمہ اللّٰہ کے مناقب:
(مفتی محمد زرولی خان رحمۃ اللہ علیہ)

02/12/2025

میرے ملک کی حفاظت کرنے والی تلوار آج میری گردن پہ ہے
میں اپنوں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہوں ۔ مولانا فضل الرحمٰن کے الفاظ

08/01/2025

خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید سماعت فرمائیں

08/01/2025

قائد جمعیت کاکوئٹہ کے الیکشن کے بارے میں اظہار خیال ۔۔۔۔

28/08/2024
05/02/2024

*جمعیت علماءِ اسلام پاکستان کےجھنڈے کو پرچمِ نبوی کہنےکاحکم*

واضح رہےکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےجھنڈےکےرنگ سےمتعلق مختلف روایات ہیں،جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےجھنڈےکےرنگ کاتذکرہ آتاہے،چنانچہ ان میں سےایک روایت یہ ہے:

"وعن موسى بن عبيدة مولى محمد بن القاسم قال: بعثني محمد بن القاسم إلى البراء بن عازب يسأله عن ‌راية ‌رسول ‌الله صلى الله عليه وسلم فقال: كانت سوداء مربعة من نمرة." رواه أحمد والترمذي وأبو داود.

(باب إعداد آلة الجهاد، 1140/2، ط: المكتب الإسلامي بيروت)

ترجمہ: حضرت موسی ابن عبیدہ جوحضرت محمد ا بن قاسم (تابعی کےآزاد کردہ غلام تھے)کہتے ہیں کہ(ایک دن) حضرت محمد بن قاسم نے مجھےحضرت براء بن عاذب (صحابی)کے پاس بھیجا تاکہ یہ دریافت ہوسکےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا کیساتھا،چنانچہ حضرت براء نےفرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈاسیاہ رنگ کا تھا(اس کا کپڑا چوکور اورنمرہ کی طرح تھا)۔

تشریح:"نمرۃ"اس کملی یا چادر کو کہتےہیں جس میں سیاہ اور سفید دھاریاں اور خط ہوں۔(از مظاہرِ حق)

اس حدیث کے لفظ نمرہ کے معنی سیاہ وسفید دھاریوں کے ہیں ،جیسے کہ رئیس المحدثین حضرت مولانا خلیل احمد سہارن پوری صاحب ، محدثِ اعظم ملا علی قاری صاحب اور شیخ عبد الحق محدث دہلوی یہ تمام محدثین اس پر متفق ہیں کہ نمرہ اس چادر کو کہتے ہے کہ جس میں سیاہ وسفید دھاریاں ہوں اور نبی علیہ الصلاۃ والسلام کےبڑے جھنڈےکواسی وجہ سےنمرہ کہا جا تا ہے ۔

"مرقاة المفاتيح " میں ہے:

"(قال) : أي موسى (بعثني) : أي أرسلني (محمد بن القاسم إلى البراء بن عازب) : هما صحابيان (يسأله عن ‌راية ‌رسول ‌الله - صلى الله عليه وسلم -) : أي عن لونها وكيفيتها (فقال: كانت سوداء مربعة) : قال القاضي: أراد بالسوداء ما غالب لونه سواد بحيث يرى من البعيد أسود، لا ما لونه سواد خالص ; لأنه قال: (من نمرة) : بفتح فكسر وهي بردة من صوف يلبسها الأعراب فيها تخطيط من سواد وبياض، ولذلك سميت نمرة تشبيها بالنمر، ويقال لها: العباء ; أيضا."

(باب إعداد آلة الجهاد، 2509/6، ط : دارالفكر بيروت)

"لمعات التنقیح"میں ہے:

"هي شملة فيها خطوط بيض وسود."

(باب إعداد آلة الجهاد، 618/6، ط : دارالنوادر)

مذکورہ روایت کو مدِّ نظر رکھتےہوئےجمعیت علماءِ اسلام پاکستان کا جھنڈا رنگ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلّم کےجھنڈےسےمشابہت رکھتاہے،لہٰذا رنگ میں مشابہت کی بناء پر پرچم ِنبوی کہنےمیں کوئی حرج نہیں ہے۔

خیر الفتاوی میں ایک سوال کےجواب میں ہے:

(مذکورہ بالا روایت کو ذکر کرنےکےبعدرقمطراز ہیں)

"پس ان روایات کی بناء پرجمعیت علماءِ اسلام کا جھنڈاآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کےبڑےجھنڈےکامصداق ہے،اور اسےرنگ میں مشابہ پرچمِ نبوی کہنا بظاہر درست ہے۔"

(ما یتعلق بالتاریخ، 506/1، ط:مکتبہ امدادیہ)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144401100621

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

05/02/2024

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .

Want your school to be the top-listed School/college in Chaman?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Chaman