Chakwal Police

Chakwal Police

Share

Photos from Chakwal Police's post 29/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

13 محرم الحرام کے مرکزی جلوس چوآسیدنشاہ کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی خصوصی ہدایات کے مطابق 13 محرم الحرام کے مرکزی جلوس چوآسیدنشاہ کے پُرامن انعقاد اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

ایس پی انویسٹیگیشن چکوال نے جلوس کے روٹ، سیکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران کو مکمل مستعدی، چوکس رہنے اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔

جلوس کے روٹ، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر ضلع پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت سرچ اینڈ سویپ، مؤثر چیکنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی اور کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کا مؤثر نظام فعال رکھا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹیگیشن چکوال نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

چکوال پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی رواداری کے فروغ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ تمام مذہبی اجتماعات محفوظ اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔

Telephone