Poor Help Force
21/05/2026
اپنی قربانی کی کھالیں
تاریخی جامعہ مسجد بگویہ بھیرہ میں جمع کروائیں۔
آپ کے تعاون سے
بچوں کی دینی تعلیم، رہائش، کھانا اور دیگر فلاحی اخراجات میں مدد ملے گی۔
آئیں اس عیدالاضحیٰ پر
اپنی قربانی کے ساتھ ایک نیکی میں بھی حصہ ڈالیں۔
19/05/2026
الحمدللہ! انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔
آج ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میکو بھائی کی بیماری کے دوران انسانیت، ہمدردی اور ذمہ داری کا بہترین مظاہرہ کیا۔ جیسے ہی پوور ہیلپ فورس کی ٹیم کو اطلاع ملی، فوراً ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر انتہائی ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ میکو بھائی کو ٹی ایچ کیو ہاسپیٹل بھیرہ منتقل کیا۔
اس موقع پر پوور ہیلپ فورس کی ٹیم نے بھی مکمل تعاون کیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ مریض کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ہم خصوصی طور پر ٹی ایچ کیو ہاسپٹل بھیرہ کے محترم ڈاکٹر سفیان صاحب اور محترم ڈاکٹر نوید صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں میکو بھائی کا مکمل علاج کیا، بھرپور توجہ دی اور ہر مرحلے پر مکمل تعاون فرمایا۔
اسی طرح ہم اپنے بھائی خرم گوندل صاحب کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس کیس کو ریفر کرنے اور بروقت اطلاع دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بروقت رہنمائی بھی اس پورے ریسکیو عمل میں بہت مددگار ثابت ہوئی۔
ہاسپٹل کے تمام عملے نے جس محبت، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ خدمت انجام دی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسے لوگ واقعی ہمارے معاشرے کا فخر ہیں جو بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم، ٹی ایچ کیو ہاسپیٹل بھیرہ کے ڈاکٹر صاحبان، اسپتال کے پورے عملے، خورم گوندل صاحب اور پوور ہیلپ فورس کے تمام ممبران کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے رزق، عزت اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
انسانیت زندہ ہے، اور ایسے لوگ ہی اس کی خوبصورت مثال ہیں۔ ❤️
15/05/2026
الحمداللّٰه
پیارے بھائی حمزہ نے ایک ایمرجنسی کیس میں اپنا قیمتی B+ بلڈ ڈونیٹ کر کے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔
ایسے جذبۂ خدمت رکھنے والے نوجوان ہمارے معاشرے کا فخر ہیں۔
پوور ہیلپ فورس کی جانب سے بھائی حمزہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔
آئیں! ہم سب بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🤝🩸
پوور ہیلپ فورس بھیرہ ❤️🇵🇰
15/05/2026
جمعہ مبارک 🌸
اللّٰہ پاک ہم سب کو آپس میں محبت، اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ہمیشہ متحد رکھے۔ آمین 🤲
پوور ہیلپ فورس بھیرہ❤️🇵🇰🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Bhera