Beauty Hub

Beauty Hub

Share

11/12/2025

یہ حالیہ واقعہ، جب چند روز پہلے ایک معصوم بچہ گٹر کے کھلے مین ہول میں جا گرا، دل کو جیسے چیر کر رکھ دینے والا تھا۔ ایسی کتنی ہی تکلیف دہ خبریں روزانہ سامنے آتی ہیں کبھی کوئی حادثہ، کبھی کوئی بیماری اور جانے کتنے بچے لمحوں میں والدین کی آنکھوں کے سامنے بے بسی کی نذر ہو جاتے ہیں۔ جن گھروں میں یہ سانحہ ہوتا ہے وہاں تو واقعی قیامت ٹوٹتی ہے، لیکن ہر ماں باپ اس درد کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں، اس خوف اور بے بسی کو شدت سے سمجھ سکتے ہیں۔

ایک پل کو خیال آتا ہے کہ اگر خدانخواستہ ہم اُس مقام پر ہوتے تو ہمارا دل تو صدمے سے ٹوٹ کر رہ جاتا۔ اللہ سب بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
ایسا کوئی بھی حادثہ دیکھ کے اکثر میرے ذہن میں خیال اتا ہے کہ مجھ سمیت ہر ماں کے دل میں ایک انجانا خوف ہمیشہ زندہ رہتا ہے کہ اگر ہم نہ رہے ہمیں کچھ ہو گیا تو ہماری اولاد کا کیا ہوگا؟ ان کی حفاظت کون کرے گا؟ کس کے سہارے وہ پلیں گے؟

لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ والدین ہوتے ہوئے بھی کیا ہم اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ کتنی بار ایسا ہوا کہ ماں باپ کی آنکھوں کے سامنے ان کا بچہ حادثے کا شکار ہو گیا، یا بیماری میں تڑپتے ہوئے ان کے ہاتھوں میں دم توڑ گیا اور وہ کچھ بھی نہ کر سکے۔
جیسے اس حالیہ حادثے میں ماں ایک طرف کھڑی تھی، باپ چند قدم کے فاصلے پر تھا اور وہ اپنے بچے کو نہیں بچا سکے مجھے پتہ ہے کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ اپنی جان دے دیتے مگر بچے کو بچا لیتے۔ مگر بات ہی تو ساری اختیار کی ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے اختیار تو بس اُسی کے ہاتھ میں ہے جس نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا ہے۔

ہم اکثر یہ گمان کر لیتے ہیں کہ ہمارے ہونے سے ہمارے بچے محفوظ ہیں، حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ ہم خود بھی ایک بے بس مخلوق ہیں ہم تو اپنی حفاظت نہیں کر پاتے کسی کی کیا کریں گے ۔

حفاظت کی طاقت نہ ہمارے ہاتھ میں ہے، نہ ہمارے بس میں۔ اصل محافظ تو صرف اور صرف ہمارا رب ہے۔ اسی کی پناہ میں ہمارے بچے ہر لمحہ محفوظ رہ سکتے ہیں۔
انسان ہونے کے ناطے شاید ہم دل سے یہ خوف کبھی ختم نہ کر پائیں، مگر اپنے ایمان کو اتنا مضبوط ضرور کر سکتے ہیں کہ حفاظت کی ذمہ داری صرف اللہ کی ہے۔
ہم ہوں نہ ہوں ہمارے بچے ہمارے رب کی پناہ میں ہے

ہمارا کام صرف کوشش کرنا ہے، دعا کرنا ہے، اور ہر پل اپنے بچوں کو رب کے سپرد کرتے رہنا ہے کیونکہ وہی بہترین نگہبان ہے،اوروہی بہترین وارث ہےـᷜہ

21/10/2025

Balloons decore 😍

19/10/2025

💛🧡❤️💙

Want your business to be the top-listed Media Company in Bhakkar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Bhakkar