Open Source Dubai

Open Source Dubai

Share

07/08/2024

IT services at your home and office
Computer, printer repair, network troubleshooting, software installation, windows, Ms office, Linux, primavera, autocad, Revit, Photoshop, coral draw and lot of more.

Also IT subjects home coaching available

Professor raja Zahid Siddique
09568258490

10/02/2023

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ انکارپوریٹڈ نے اپنی حریف کمپنی مائیکروسافٹ کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے مقابلے میں پیر کو کہا ہے کہ وہ اپنے سرچ انجن کے ساتھ ساتھ ڈویلپرز کے لیے ایک چیٹ بوٹ سروس اور مزید مصنوعی ذہانت کا آغاز کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس دوران مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ اس نے منگل کو اپنے مصنوعی ذہانت کے پروجیکٹ کے انکشاف کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ خبریں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ کس طرح سلیکون ویلی نام نہاد جنریٹو مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے بڑے پیمانے پر تبدیلی کی توقع کر رہی ہے جو کمانڈ پر نثر یا دیگر مواد تخلیق کر سکتی ہے اور سفید کالر نوکری کرنے والوں کے وقت کو بچا سکتی ہے۔
مائیکروسافٹ کا مصنوعی ذہانت کا حامل ایک چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی جس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، اور جو صارفین کے معلومات کی تلاش کے طریقہ کار میں خلل ڈال سکتا ہے، حالیہ وقت میں گوگل کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا کہ ان کی کمپنی بارڈ کے نام سے ایک مکالماتی مصنوعی ذہانت کی سروس کھول رہی ہے تاکہ صارفین کا فیڈ بیک لیا جا سکے۔ بارڈ کو آنے والے ہفتوں میں عوام کے لیے ریلیز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوگل اپنے سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت کی خصوصیات کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
تاہم گوگل کا بارڈ اوپن مصنوعی ذہانت کے چیٹ جی پی ٹی سے کیسے مختلف ہے یہ واضح نہیں تھا۔
سندر پچائی کا کہنا تھا کہ نئی سروس انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرتی ہے جبکہ چیٹ جی پی ٹی کا علم 2021 تک اپ ٹو ڈیٹ ہے۔
واضح رہے کہ جی پی ٹی کو لانچ کے صرف دو ماہ بعد جنوری میں 10 کروڑ ماہانہ صارفین نے استعمال کیا ہے اور یہ تاریخ میں سب سے تیزی سے مقبول ہوتی ایپلی کیشن گئی ہے۔
روئٹرز نے ریسرچ کمپنی یو بی ایس کی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں اوسطاً ایک کروڑ 30 لاکھ صارفین نے چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Balayan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Balayan, Batangas
Balayan
4213