Discover Iran

Discover Iran

Share

Photos from Discover Iran's post 07/08/2025

جنوبی ایران میں واقع نمک کی دیوی
"نمک کی دیوی"؛ جنوبی ایران میں واقع جزیرہ ہرمز میں قدرت کی شان و شوکت اور خاص جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ ساتھ سرخ مٹی کے علاوہ متنوع ارضیاتی ڈھانچے کی حامل ہے۔

"نمک کی دیوی"، جو اس خطے کے سب سے اہم پرکشش مقامات میں سے ایک ہے، اپنی رنگین تہوں کی وجہ سے سیاحوں میں مشہور ہے۔

اس پہاڑ سے بہتا نارنجی رنگ کا پانی ماحول کو ایک مسحور کن بنا دیتا ہے اور اس کی ارضیاتی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کی خوبصورتی جزیرے کی زمینی ساخت پر صدیوں کے دوران پڑنے والے قدرتی عوامل کے اثرات اور نتیجہ ہے۔ ان ہی خصوصیات کی وجہ سے صوبہ ہرمز کو ملک میں ارضیاتی تحقیق میں سب سے زیادہ دلچسپ علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Photos from Discover Iran's post 07/08/2025

تبریز کا قالین بازار
تبریز کا قالین کا تاریخی بازار، شاہراہ ریشم کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے دنیا کے اہم ترین، تاریخ بازاروں میں شمار ہوتا ہے۔ بازار مظفریہ جو تیمچہ مظفریہ کے نام سے مشہور ہے، تبریز کے تاریخی قالین بازار کا اہم ترین حصہ شمارہوتا ہے، جس کے تجار، ایران کے ہاتھ کے بنے ہوئے، آذربائیجانی قالینوں کی پروڈکشن اور برآمدات میں اہم کردارکے مالک ہیں۔ تبریز کے تاریخ قالین بازار کے دیگر اہم حصوں میں، بازار ملک، باازار میرزا شفیع، سرائے میرزا جلیل اور سرائے صادقیہ قابل ذکر ہیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Tehran?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Tehran