Muslimahthout

Muslimahthout

Share

20/03/2026

مالک بن دینار تابعی رحمہ اللہ (١٢٧هـ) سے مروی ہے کہ وہ یہ دعا کیا کرتے:
"اَللَّهُمَّ أَنْتَ أَصْلَحْتَ الصَّالِحِينَ فَأَصْلِحْنَا حَتَّى نَكُونَ صَالِحِينَ."

’’اے اللہ! تُو نے ہی نیک لوگوں کی اصلاح کی، ہماری بھی اصلاح کر دے تاکہ ہم بھی نیک بن جائیں۔‘‘

(التوبة لابن أبي الدنيا : ٦٧)

08/03/2026

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رات کو قیام کرتے اور جس قدر اللہ تعالی کی توفیق ہوتی نوافل ادا کرتے، یہاں تک کہ جب رات کا آخری پہر آتا تو اپنے گھر والوں کو یہ کہتے ہوئے بیدار کرتے : نماز، نماز۔
اور آیت تلاوت کرتے :
﴿وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا، لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا، نَحْنُ نَرْزُقُكَ، وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى﴾. [طه: ١٣٢]
’’اور آپ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجئے اور خود بھی اس کی پابندی کیجئے، ہم آپ سے روزی نہیں مانگتے ہیں، ہم آپ کو روزی دیتے ہیں اور بہترین انجام تقویٰ والوں کے لئے ہے۔‘‘ (موطأ مالك : ٣٨٩)