Hafiz Muhammad Musa

Hafiz Muhammad Musa

Compartir

Shariah Scholar | Islamic Banking & Finance Expert | Academic | Trainer

Dedicated to promoting authentic Islamic knowledge, ethical finance, and professional development through education and training

15/06/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

قبلہ مفتی صاحب کی چند روز قبل کی گفتگو

Photos from Hafiz Muhammad Musa's post 05/06/2026

مفتیِ اعظم منہاج القرآن، حضرت مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب کی مجلس میں شرکت

الحمدللہ آج حضرت مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب کی بابرکت مجلس میں شرکت کا شرف حاصل ہوا۔ اس علمی و فکری نشست میں محترم عین الحق بغدادی صاحب، پروفیسر صابر حسین نقشبندی صاحب، محترم مقصود نوشاہی صاحب اور محترم سلیم صاحب بھی موجود تھے۔

آج قبلہ مفتی صاحب نے شاعرِ مشرق، علامہ محمد اقبال کے افکار اور اشعار پر نہایت بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ آپ نے واضح کیا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ کو شعور، خودی، فکر اور عمل کا پیغام دیا۔ ان کا پیغام صرف دنیاوی ترقی تک محدود نہیں تھا بلکہ دینی بیداری، اسلامی تشخص اور امت کی فکری رہنمائی بھی اس کا اہم حصہ تھا۔

یہی وجہ ہے کہ آج بھی اقبال کا کلام دنیا بھر میں پڑھا، سمجھا اور سراہا جاتا ہے، اور ان کے افکار نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ علم کی مجالس سے استفادہ کرنے، علم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

¿Quieres que tu figura pública sea el Figura Pública mas cotizado en Barcelona?
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.

Categoría

Página web

Dirección

Calle Viladomat 65
Barcelona
08015