Radio Cairo - Urdu Service

Radio Cairo - Urdu Service

Share

The History of the overseas Radio :
On the 3rd of October 1953, Overseas Radio Services Network started its transmission from Cairo. Then for the first time, the voice of Egypt had been launched via short waves carrying a special broad casting message in the domain of the audible international information. Now a days, Egyptian overseas Radio services network has reached a sublime peak among the bi

06/03/2026

مصر کے سفیر کی پاکستان کے وزیرِاعظم کے تجارت سے متعلق کوآرڈینیٹر سے ملاقات،

پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید نے 5 مارچ کو پاکستان کے وزیرِاعظم کے تجارت سے متعلق کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران موجود علاقائی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
دونوں فریقوں نے مصر اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے مشترکہ بزنس کونسل کو دوبارہ فعال کرنے پر بھی بات چیت کی تاکہ کاروباری رہنماؤں کے درمیان مسلسل رابطہ مضبوط ہو اور باہمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
علاوہ ازیں دونوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ وقت میں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے تاکہ معاشی شراکت داری کو مزید مستحکم و مضبوط بنایا جا سکے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات حاصل کیے جا سکیں۔


#تجارة

02/03/2026

«««« انما المؤمنون اخوه »»»»

فضيلة الإمام الأكبر شيخ الأزهر الشريف پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب :
"ہمارے اور شیعہ بھائیوں کے مابین فکر اور رائے کا اختلاف پایا جاتا ہے، یہ کوئی الگ دین یا گروہ نہیں ہیں، اس وقت امت مسلمہ کو قوت اور فکری اتحاد کی سخت ضرورت ہے تاکہ دور حاضر کے چیلنجوں اور امت مسلمہ کے دشمنوں پہ غلبہ حاصل کیا جا سکے۔"

Photos from Radio Cairo - Urdu Service's post 25/02/2026

««««« جامع مسجد الازہر الشریف »»»»»

جامع مسجد الازہر الشریف کی تاسیس کو ایک ہزار چھیاسی (1086) سال مکمل ہو چکے ہیں ابتدا میں اسی مسجد کی محراب سے علم کا وہ نور شروع ہوا جو آج پوری دنیا کے مسلمانوں کی تعلیمی تشنگی پوری کر رہا ہے،
یہیں سے دینی علوم کی تعلیم کا آغاز ہوا جو آج ایک بین الاقوامی یونیورسٹی بن چکی ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں مصری اور غیر ملکی طلباء وطالبات مختلف مراحل میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الازهر قبلة العالم في العلم

آج یہی الازہر الشریف پوری دنیا میں مصر کی ایک پہچان ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں الازہر الشریف کی خدمات کے سبب اس کے مقروض ہیں۔

#الازهرالشريف
#مصر

Photos from Radio Cairo - Urdu Service's post 20/02/2026

«««« مصری سفارت خانہ »»»»
پاکستان میں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر "ڈاکٹر ایہاب عبد الحمید" نے پاکستانی وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر سے ملاقات کی،
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان عمومی تعلیم اور فنی تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزیرِ مملکت نے مصر کے تعلیمی نظام کی ترقی اور ناخواندگی کے خاتمے کے تجربے کو سراہا اور اس سے استفادہ کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے طبی اور تکنیکی تعلیم کے شعبوں میں تعاون اور تجربات کے تبادلے کی حمایت پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب، مصری سفیر نے تعلیمی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مصر کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ پائیدار ترقی کی کوششوں کو تقویت ملے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی اور لسانی روابط کو بھی فروغ دیا جا سکے۔
علاوہ ازیں، دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے باہمی رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنا نہایت اہم ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفادات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Cairo?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

پاکستان ميں : شعبہ اردو ، ريڈيو قاھرۃ ، معرفت مصری سفارت خانہ ،اسلام آباد
Cairo
11511