Raasta

Raasta

Share

Raasta is designed for those who want direction, structure
Mentored by Sohail Balkhi | Powered by TechCure Urdu News Magazine with latest technology, education, travel, science and political articles and videos.

12/27/2025

Shopify صرف اسٹور نہیں، ایک پورا سسٹم ہے

آج Shopify:

آن لائن اسٹور

ادائیگی کا نظام

شپنگ

مارکیٹنگ

موبائل سیلز
سب کچھ ایک جگہ فراہم کر رہا ہے۔

یعنی مستقبل میں Shopify
صرف ویب سائٹ بنانے کا ٹول نہیں رہے گا
بلکہ مکمل بزنس پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔

12/27/2025

شاپیفائی (Shopify) کی شروعات کیسے ہوئی؟

شاپیفائی کی کہانی کسی بڑی کمپنی سے نہیں،
بلکہ ایک چھوٹے مسئلے سے شروع ہوئی۔

سن 2004 میں کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں
ایک جرمن پروگرامر ٹو بیاس لوٹکے (Tobias Lütke)
اپنی بیوی کے ساتھ آن لائن اسنو بورڈز بیچنا چاہتے تھے۔
انہوں نے جب مارکیٹ میں موجود ای کامرس سافٹ ویئر استعمال کرنے کی کوشش کی
تو انہیں وہ پیچیدہ، سست اور غیر مؤثر لگا۔

اسی مسئلے نے انہیں مجبور کیا کہ
وہ اپنا خود کا ای کامرس سسٹم تیار کریں —
ایک ایسا سسٹم جو سادہ ہو، تیز ہو
اور عام لوگوں کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو۔

ٹو بیاس لوٹکے نے
اپنے دوستوں ڈینیئل ویننڈ (Daniel Weinand)
اور اسکاٹ لیک (Scott Lake) کے ساتھ مل کر
2006 میں Shopify کی بنیاد رکھی۔

شروع میں Shopify صرف
ان کے اپنے آن لائن اسٹور کے لیے بنایا گیا تھا،
لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوا کہ
دنیا بھر میں ہزاروں لوگ
اسی مسئلے کا شکار ہیں جو وہ خود تھے۔

یوں Shopify کو ایک پلیٹ فارم کی شکل دی گئی
جس پر کوئی بھی شخص
بغیر زیادہ تکنیکی معلومات کے
اپنا آن لائن اسٹور بنا سکتا تھا۔

وقت کے ساتھ Shopify نے
سادگی، رفتار اور مضبوط سسٹم کی وجہ سے
دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی
اور آج Shopify
لاکھوں بزنسز کا پسندیدہ ای کامرس پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

12/26/2025
12/26/2025

کافی عرصے سے میرے ذہن میں یہ خیال تھا کہ جو تجربہ اور علم مجھے برسوں کی عملی محنت کے بعد حاصل ہوا ہے —
ای کامرس، شاپیفائی، فری لانسنگ اور بزنس کی دنیا کا حقیقی علم —
اسے صرف تحریروں یا باتوں تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ لوگوں کے لیے ایک باقاعدہ سیکھنے کا راستہ بنایا جائے۔ میرا فوکس چونکہ پاکستان کے مڈل کلاس اور عام لوگوں پر ہے،
اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
یہ ٹریننگ اردو زبان میں اور آن لائن فراہم کی جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اسی سوچ کے تحت میں جس راستے تک پہنچا ہوں،
اسی کے تحت اب میں ایک آن لائن اسکل پلیٹ فارم “راستہ (Raasta)”شروع کرنے جا رہا ہوں۔
راستہ — سیکھنے سے مستقبل تک
میری خواہش ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے
پورے ملک کے لوگوں کو یکساں مواقع اور یکساں رسائی حاصل ہو،
چاہے وہ کسی بھی شہر، قصبے یا علاقے میں رہتے ہوں۔
یہ محض ایک کورس نہیں ہوگا،
بلکہ ایک ایسا منظم نظام ہوگا
جہاں درست رہنمائی، عملی مہارت
اور پراجیکٹس پر کام کروا کر
انڈسٹری کا حقیقی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں مختلف شعبوں کے انڈسٹری ایکسپرٹس اور تجربہ کار پروفیشنلز کو بھی شامل کیا جائے گا، تاکہ سیکھنے والے صرف نظریاتی باتوں تک محدود نہ رہیں
بلکہ مارکیٹ کی اصل ضروریات کو سمجھ سکیں۔
اس ٹریننگ کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہوگی کہ
میں مصنوعی ذہانت سے آئ ںکو عملی طور پر استعمال کرتے ہوئے سکھاؤں گا،
تاکہ لوگ کم وقت میں زیادہ مؤثر کام کر سکیں،
اپنی پیداواریت میں اضافہ کریں
اور AI کو ایک مددگار ٹول کے طور پر استعمال کرنا سیکھیں۔
ہم اس سفر کا آغاز
دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے
ای کامرس پلیٹ فارم
شاپیفائی (Shopify) سے کر رہے ہیں،
کیونکہ اس اسکل میں آج
فری لانسنگ، ملازمت اور کاروبار
تینوں کے حقیقی مواقع موجود ہیں۔
یہ ایک سنجیدہ، باقاعدہ اور فیس پر مبنی پروگرام ہوگا،
جو مکمل طور پر آن لائن ہوگا
اور تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔
کورس کی تکمیل کے بعد
عملی منصوبے (Practical Projects)،
سرٹیفکیٹ
اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے لیے
انٹرن شپ یا مزید عملی تجربے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
یہ اقدام
ٹیک کیور کے تجربے اور نظام کے ساتھ
اور میری نگرانی میں شروع کیا جا رہا ہے۔
میرا ارادہ ہے کہ
پہلا بیچ جنوری کے وسط میں شروع کیا جائے۔
داخلہ فارم کا لنک
“راستہ” کے فیس بک پیج پر فراہم کیا جائے گا۔
جو لوگ واقعی سنجیدگی سے سیکھنا چاہتے ہیں
اور اپنے مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھنا چاہتے ہیں،
وہ براہِ کرم ان باکس میں رابطہ کریں۔
مزید تفصیلات ہماری ٹیم وقتاً فوقتاً شیئر کرتی رہے گی۔

یہ پلیٹ فارم ان محنتی لوگوں کے لیے ہے
جو صرف دیکھنا نہیں،
آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
راستہ:
جہاں سوچ کو سمت ملتی ہے

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Toronto?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Toronto, ON