Shan-e-layyah News
تھل ہسپتال لیہ ایک جوڑے کو پیڈز او پی ڈی میں تنہائی فراہم کرنے کا انکشاف۔ ، ڈاکٹرز صاحبان نے ڈاکٹر روم کے غیر قانونی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہونے اور قابل اعتراض مواد برامد ہونے کی تصدیق کر دی، ایم ایس تھل ہسپتال کی رپورٹ پر چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ لیہ نے ہسپتال تھل میں تعینات چوکیدار کو مبینہ غیر اخلاقی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، درجہ چہارم ملازم محمد اظہار الحق نے ایم ایس تھل ہسپتال لیہ کو رپورٹ دی کہ گزشتہ روز جب وہ اپنی ڈیوٹی پیڈز او پی ڈی پر پہنچا اور کمرہ کھولا تو کمرہ میں ٹوٹی ہوئی چوڑیاں آفس کا سامان بکھرا ہوا اور غلاظت کے نشان پائے گئے جس پر ڈاکٹر شاہدہ نعیم ڈاکٹر یاسر غفور اور ڈاکٹر اسماعیل واندر نے تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ ایم ایس تھل ہسپتال ڈاکٹر محمد نعیم کو کی ڈاکٹرز کی سامنے انے والی رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر ساجد سہیل کی سربراہی میں ڈاکٹر داور عباس ڈاکٹر راشد عباس عبدالباسط اسسٹنٹ ایڈمن افیسر اور سعد اللہ گیٹ کیپر پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا کہ حالات و واقعات اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی ریکارڈنگ اور چوکیدار محمد صادق کے اعترافی بیان کہ اس کے ایک عزیز نے اپنی کزن سے ملاقات کے لیے اس سے جگہ مانگی اور اس نے کمرہ کھول دیا پر انکوائری کمیٹی نے قرار دیا کہ چوکیدار صادق غیر اخلاقی غیر قانونی سرگرمی اور سرکاری بلڈنگ کو غلط استعمال کرنے میں ملوث پایا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ایم ایس ڈاکٹر محمد نعیم نے مزید قانونی کاروائی کے لیے سارا معاملہ سی او ہیلتھ لیہ کو ارسال کر دیا جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (DHA) لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ 2006 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر دیا
نوٹس میں متعلقہ ملازم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات روز کے اندر تحریری وضاحت پیش کرے کہ اس کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ بصورت دیگر، عدم جواب کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ایم ایس تھل لیہ نے فوجداری کاروائی کے لیے پولیس سے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔
سابق ایم این اے مرحوم ملک نیاز۔ احمد جکھڑ کی 5 دہائیوں پر مشتمل سیاسی زندگی پر ایک نظر
سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ موجودہ ایم این اے پاکستان تحریک انصاف ملک اویس حیدر جکھڑ کے والد ہیں
ملک نیاز احمد جکھڑ لیہ کے سینئر ترین سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 8 بار الیکشن لڑا
وہ مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن رہے اور کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے 4 بار جیتے 4 بار شکست ہوئی
وہ 1988، 1993، 2002 اور 2018 میں الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے
وہ چار بار 1990 ، 1997 ، 2008 اور 2013 کے انتخابات میں مختلف سیاستدانوں سے ہارے
1988 میں پہلی مرتبہ حلقہ این اے 139 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے
اسی الیکشن میں انہوں نے ضلع لیہ کی سیاست میں مضبوط جگہ بنائی اور چار بار ایم این اے بنے
1990 میں دوبارہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تاہم کامیابی حاصل نہ کر سکے اور پیر سید خورشید شاہ سے ہار گئے
1993 میں دوسری بار پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے ہی حلقہ این اے 139 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے
1997 کے عام انتخابات میں حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکے اور ملک غلام حیدر تھند سے ہار گئے
2002 میں تیسری مرتبہ حلقہ این اے 182 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے
2008 کے الیکشن میں حصہ لیا لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکے اور پھر سید محمد ثقلین شاہ بخاری سے ہار گئے
2013 کے انتخابات میں حصہ لیا لیکن قومی اسمبلی کی نشست حاصل نہ کر سکے اور سید ثقلین شاہ بخاری نے شکست دے دی
2018 چوتھی مرتبہ حلقہ این اے 188 میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے
اپنے سیاسی کیریئر میں انہوں نے مختلف جماعتوں کے ساتھ سیاست کی پاکستان مسلم لیگ ق کا بھی حصہ رہے
وہ 4 مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے
زیادہ تر کامیابیاں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حاصل کیں
آخری بار 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی میں پہنچے
ضلع لیہ کی سیاست میں چار دہائیوں سے
زیادہ عرصہ فعال کردار ادا کرتے رہے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اب تک 40 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں : ذرائع
پولیس لائن لیہ چونگی نمبر 11 سے ٹیل انڈس روڈ پر تقریبا ایک کلومیٹر سڑک پر شوگر ملز کے کچرا ٹرک گزرنے سے راکھ میٹیرئیل سڑک پر گر چکا ہے جس سے سڑک پر بارش کے باعث پھسلن ہو گئی ہے ، واسا ، ستھرا پنجاب یا ریسکیو کے واٹر کینن سے سڑک کو فلفور دھلایا جائے ، موٹرسائیکل سوار گرر رہے ہیں اس طرف فوری توجہ کی ضرورت
13/02/2026
ضلع لیہ کی سیاست میں 80 کی دہائی سے فعال کردار ادا کرنے والی قد آور شخصیات چوہدری اصغر علی گجر، ملک غلام حیدر تھند، ملک نیاز احمد جکھڑ اور غلام فرید خان میرانی ان دنوں بڑھتی ہوئی عمر اور علالت کے باعث غیر فعال زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ وہ رہنما ہیں جنہیں قومی اور پنجاب اسمبلی میں لیہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل رہا اور جن کے نام ضلع کی تعمیروترقی کے بے شمار منصوبوں سے جڑے ہوئے ہیں۔مذکورہ چاروں سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے ادوار میں لیہ کو پسماندگی سے نکالنے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ تعلیمی اداروں کے قیام، سڑکوں کی تعمیر، نہری نظام کی بہتری، صحت کے مراکز کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشیں آج بھی عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ ان رہنماؤں نے نہ صرف پارلیمانی سطح پر ضلع کا مؤثر مقدمہ لڑا بلکہ مقامی سیاست میں رواداری اور خدمت کی روایت کو بھی فروغ دیا چوہدری اصغر علی گجر اور ملک غلام حیدر تھند ملک نیاز احمد جکھڑ اور غلام فرید خان میرانی عمر رسیدگی کے باعث کمزوری اور بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کی سیاسی رفاقتوں سے وابستہ کارکنان اور شہری حلقے اپنے محبوب قائدین کی صحت کے حوالے سے فکرمند دکھائی دیتے ہیں سیاسی زعماؤں سے گہرا تعلق رکھنے والے کارکنان نے میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیانات میں ان بزرگ رہنماؤں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ یہ شخصیات لیہ کی پہچان اور سیاسی تاریخ کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی رہنمائی سے کئی نسلیں مستفید ہوئیں۔شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان رہنماؤں کو مکمل صحت عطا فرمائے تاکہ وہ ایک بار پھر اپنے تجربے اور بصیرت سے ضلع لیہ کی فلاح و بہبود کے لیے رہنمائی فراہم کر سکیں۔
لیہ ملک نیاز احمد جکھڑ ،اصغر گجر غلام حیدر تھند ،غلام فرید خان میرانی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
1km Chowk Azam Road Near Mian Bahadar More Layyah
Layyah
31200