Finea Solutions
With 15+ years of experience in the UAE and Gulf region, we help businesses with financial clarity, compliance, and digital growth. I am a Certified Chartered Accountant with more than 10 years of experience in Teaching, Mentoring and Entrepreneurship. I am a Co-founder and CEO of Maison De Bel Private Limited, Co founder of Dropouts, Eastitch and Emerald Trainings.
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبيري
کہ فقر خانقاہي ہے فقط اندوہ و دلگيري
ترے دين و ادب سے آ رہي ہے بوئے رہباني
يہي ہے مرنے والي امتوں کا عالم پيري
شياطين ملوکيت کي آنکھوں ميں ہے وہ جادو
کہ خود نخچير کے دل ميں ہو پيدا ذوق نخچيري
چہ بے پروا گذشتند از نواے صبحگاہ من
کہ برد آں شور و مستي از سيہ چشمان کشميري
پڑوسی
اتوار کے روز صبح صبح حلوہ پُوری کا ناشتہ کر کے میں پیدل گھر کی طرف آرہا تھا کہ میں نے دیکھا میرے پڑوسی کے دونوں بچے جن کی عمر 8 سے 10 سال کے درمیان ہوگی کچّے میدان میں سے کچھ جمع کرتے پھر رہے ہیں۔ ہمسایہ نہایت شریف انسان تھا اُس کے بچے آوارہ گردی کریں اور کچرا ٹٹولیں مجھے برداشت نہ ہوا۔
میں نے آواز دے کر اُن دونوں کو بُلایا۔ وہ مجھے دیکھ کر چونک گئے اور ہاتھوں میں پکڑی تھیلی چُھپالی، میں قریب گیا اور پوچھا! کیا کچرا گند جمع کرتے پھر رہے ہو؟ وہ دونوں ڈر گئے اور روہانسے ہو گئے۔ دونوں کی آنکھیں نم تھیں لیکن میں نے کہا کہ چلو میں تم دونوں کی شکایت کرتا ہوں اور ذرا تھیلی دکھاؤ۔ یہ کہ کر میں نے تھیلی اُن کے ہاتھ سے لے کر کھولی تو اُس میں بہت سے پودے تھے۔ میں نے پھر ذرا اُونچی آواز میں پوچھا! کیا ہے یہ؟ اس بار بڑا لڑکا دھیرے سے بولا! انکل یہ چولائی کے ساگ کے پودے ہیں، آج کل ابّو کا کام نہیں چل رہا امی کہتی ہیں خرچے زیادہ ہیں اور پیسے کم ہیں اس لیئے ہم دونوں اکثر صبح یہ پودے توڑ کر گھر لے جاتے ہیں جس کا امی ساگ بنا لیتی ہیں، اس بارے میں ابو اور امی دونوں کو پتا ہے۔
میں زمیں بوس ہونے کو تھا۔ میں پڑوسی تھا اور کتنا بے خبر۔۔ تُف ہے میری ہمسائیگی پر ۔۔۔۔ کس کام کی میری نمازیں روزے؟ جو میں اپنے پڑوسی کے حال سے بے خبر ہوں، طلب کرنے پر امداد تو کر دی جاتی ہے، اصل مدد تو وہ ہے کہ کسی کی پریشانی بنا مانگے دور کی جائے ۔۔۔۔
تحریر: عدنان نذر
Contact the business
Telephone
Website
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 21:00 |
| Tuesday | 09:00 - 21:00 |
| Wednesday | 09:00 - 21:00 |
| Thursday | 09:00 - 21:00 |
| Friday | 09:00 - 21:00 |
| Saturday | 09:00 - 21:00 |