Lehri News Rohan Communication

Lehri News Rohan Communication

Share

📢 اہم اعلامیہ — Lehrinews کی جانب سے Lehrinews کی تمام ویڈیوز اور پیغامات معلومات، آگاہی انٹرٹینمنٹ کے لیے ہیں۔
🟠 اگر کوئی غیر متعلقہ بات شامل ہو، تو وہ اتفاقیہ ہو گئی۔اگر غلطی سے کوئی مواد اپلوڈ ہو جائے تو ہم اس کے لیے معذرت خواہ ہیں ۔

06/06/2026

🏆📢 **عرس مبارک سید سخن پیر مراد شاہ غازیؒ، مٹور لٹورئ سیداں** 📢🏆
ان شاء اللہ **11 جون 2026ء** بروز جمعرات عرس مبارک سید سخن پیر مراد شاہ غازیؒ کے موقع پر ایک شاندارشعر خوانی کا۔پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
تمام اہلِ علاقہ، ک اور عقیدت مند حضرات سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے تاکہ اس عظیم الشان تقریب کی رونق میں اضافہ ہو۔
📅 **تاریخ:** 11 جون 2026ء (بروز جمعرات)
🕔 **وقت:** رات 9 بجے
📍 **مقام:** مٹور لٹورئ سیداں
**بشکریہ: لہڑی نیوز**

06/06/2026

🤲 **دعائے صحت یابی**
ہمارے بہت ہی پیارے بھائی **راجہ نوید صاحب** (ساکن ڈھوک کھیرموڑہ، موضع لہڑی) علالت کے باعث **فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال** میں زیرِ علاج ہیں۔
تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے راجہ نوید صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، تمام بیماریوں سے شفا دے، انہیں تندرستی اور درازیٔ عمر نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌹
**"اللّٰہم رب الناس، اذھب الباس، واشفِ أنت الشافی، لا شفاء إلا شفاؤک، شفاءً لا یغادر سقماً۔"** آمین۔ 🤲💐

06/06/2026

لہڑی، سالگراں، سہر، نارہ بند اور گردونواح کے علاقوں میں سوشل میڈیا سروسز کی بندش کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کا اپنے گھروں اور اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی معطلی سے روزمرہ معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے سروسز جلد از جلد بحال کی جائیں تاکہ شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

06/06/2026

🌹 **سالانہ عرس مبارک حضرت مولانا پائندہ خان قادریؒ** 🌹
تمام عاشقانِ اولیاء، عقیدت مندوں اور اہلِ محبت کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ غوثِ عالم، قلندرِ زماں **حضرت مولانا پائندہ خان قادریؒ** کا سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔

📅 **تاریخ:** 07 جون 2026ء (اتوار)
📍 **مقام:** دربارِ عالیہ قادریہ، ہوتر شریف، تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی

✨ **پروگرام:**
📖 تلاوتِ قرآنِ پاک و نعت شریف — صبح 9:00 بجے
🎙️ علماء کرام و مشائخ عظام کے خطابات
🤲 اختتامی دعا و ختمِ شریف — نمازِ ظہر کے بعد (تقریباً 2:30 بجے)
🍽️ لنگرِ شریف کی تقسیم — اختتامِ محفل کے بعد
**زیرِ سرپرستی:**
صاحبزادہ حضرت حبیب الرحمٰن صاحب
صاحبزادہ حضرت عزیز الرحمٰن صاحب
صاحبزادہ حضرت شفیق الرحمٰن صاحب
تمام احباب سے شرکت کی خصوصی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اولیاء اللہ کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
**انتظامیہ:** خدامِ دربارِ عالیہ قادریہ، ہوتر شریف

06/06/2026

🏆📢 **عرس مبارک سید سخن پیر مراد شاہ غازیؒ، مٹور لٹورئ سیداں** 📢🏆
ان شاء اللہ **11 جون 2026ء** بروز جمعرات عرس مبارک سید سخن پیر مراد شاہ غازیؒ کے موقع پر ایک شاندار اور سنسنی خیز کبڈی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
🤼 **بڑا کبڈی مقابلہ**
**ضلع راولپنڈی** 🆚 **ضلع چکوال**
🌟 **مہمانانِ خصوصی**
⭐ سردار راجہ طیفور اختر
⭐ راجہ طارق عظیم
⭐ ڈاکٹر راجہ خالد عباس
🏅 **خصوصی انعام**
💰 فاتح ٹیم کے لیے **200,000 روپے نقد انعام**

تمام اہلِ علاقہ، کبڈی کے شائقین اور عقیدت مند حضرات سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے تاکہ اس عظیم الشان تقریب کی رونق میں اضافہ ہو۔

📅 **تاریخ:** 11 جون 2026ء (بروز جمعرات)
🕔 **وقت:** شام 5:00 بجے
📍 **مقام:** مٹور لٹورئ سیداں
**بشکریہ: لہڑی نیوز**

05/06/2026

✨ **محفلِ ماہانہ درسِ قرآن و گیارھویں شریف** ✨
آپ تمام احباب کو دعوت دی جاتی ہے کہ برائے ایصالِ ثوابِ زوجہ راجہ ماجد علی صاحب، منعقد ہونے والی اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
🗓 **تاریخ:** 6 جون، بروز ہفتہ
⏰ **وقت:** صبح 8 بجے تا 12 بجے تک
📍 **مقام:** رہائش گاہ علامہ سعید اکبر نقشبندی، تھوہا خالصہ گاؤں، وادی گلور راجگان
**خصوصی خطاب:**
حضور قبلہ عالم الحاج پیر سید عبد العزیز شاہ جی کاظمی، پیر سید محمد علی حسین شاہ جی کاظمی، علامہ مولانا سعید اکبر نقشبندی اور پیر سید طیب قاسم ابراہیم شاہ جی کاظمی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
تلاوت و نعت خوانی اور علمی و روحانی گفتگو سے محفل کو منور کیا جائے گا۔ تمام احباب سے وقت کی پابندی کی درخواست ہے۔
منجانب: **غوثیہ عزیزیہ کمیٹی، وادی گلور راجگان**

05/06/2026

اطلاعات کے مطابق کل رات 12 بجے سے 12 جون تک آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ کشمیر سے ملحقہ علاقوں، بالخصوص ہمارے علاقے کی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند نہ کی جائیں۔ ماضی میں جب احتجاج کے دوران سروسز معطل کی گئی تھیں تو مقامی آبادی کو کئی روز تک شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ طلبہ، کاروباری حضرات، مریضوں اور بیرونِ ملک مقیم عزیز و اقارب سے رابطے متاثر ہوئے تھے۔
امن و امان کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی حکمتِ عملی اختیار کی جائے جس سے عام شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اور مواصلاتی سہولیات بلا ضرورت معطل نہ ہوں۔

05/06/2026

🌹 **جمعہ مبارک** 🌹
جمعہ کا دن رحمتوں، برکتوں اور قبولیتِ دعا کا دن ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت دن کی فضیلتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، رزق میں برکت عطا کرے اور ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور فرمائے۔
آج کے دن درودِ پاک کی کثرت کریں، نماز کی پابندی کریں اور اپنے والدین، اہلِ خانہ اور تمام امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
🤲 اے اللہ! ہمارے ملک، ہمارے گھروں اور ہماری زندگیوں میں امن، خوشحالی اور برکت عطا فرما۔ آمین۔
**جمعہ مبارک**
@

05/06/2026

**سمر کیمپس کے نام پر اضافی فیس وصولی یا طلبہ کو زبردستی بلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔**
محکمہ تعلیم نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمر کیمپس میں شرکت مکمل طور پر والدین اور طلبہ کی رضامندی سے ہوگی۔ کسی بھی نجی یا سرکاری سکول کو اضافی فیس وصول کرنے یا طلبہ کو زبردستی سمر کیمپس میں شرکت پر مجبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق طلبہ کی سہولت، والدین کی مرضی اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
**لہڑی نیوز**
#لہڑی

Want your business to be the top-listed Photography Service in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


17A
Dubai
00000