Baba Roshan
خانیوال، نیازى چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزمان نے گاڑی کے ساتھ گاڑی لا کر برسٹ فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم
خانیوال کے علاقے نیازی چوک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جن کا تعلق کچاکھوہ کے نواحی علاقے 30/10-R سے بتایا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افراد ملتان پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خانیوال کے نیازی چوک میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔
جاں بحق افراد میں
زکاء اللّٰہ ولد سید اللّٰہ پٹھان،
اسماعیل خان ولد ممتاز خان،
مجید ولد عبد الستار،
اور ہدایت اللّٰہ خان ولد سلطان نیازی شامل ہیں۔
تمام افراد کا تعلق کچاکھوہ کے نواحی علاقے 30/10-R سے بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولین ملتان پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر برسٹ فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
#یونائیٹڈــمیڈیاــفورم #وجھیانوالہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
25314